نئی دہلی۔دہلی یونیورسٹی کے ایک اسٹنٹ پروفیسر کے خلاف اساتذہ کی تنظیم نے ہندو دیوی درگا کے متعلق فیس بک ناشائستہ الفاظ کے استعمال کے ضمن میں شکایت درج کرائی ہے
۔کیدار کمار منڈل جو کہ دہلی یونیورسٹی کے دیال سنگھ کالج میں اسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ منڈل نے فیس بک پر 7:43کے وقت پرمذکورہ متنازع پوسٹ کیا کہ او ربعد میں جمعہ کے روز اس پوسٹ کو بھی ہٹادیا۔
پروفیسر کا یہ فیس بک پوسٹ نوراتری کے موقع پر مختلف گروپوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کاکام کیاہے۔ اے بی وی پی اور نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا( این ایس یو ائی)نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ مذکورہ پروفیسر کی فوری برطرفی کا اعلان کرے۔
بی جے پی کی ٹیچرس یونین نے ہفتہ کے روز لودھی کالونی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔پولیس نے کہاکہ انہیں شکایت ضرور ملی ہے مگر اب تک ایف ائی آر درج نہیں کیاگیا۔
اے بی وی پی کے دیال سنگھ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ’’ہم نے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے اور طلبہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ پروفیسر کی کلاسس کا بائیکاٹ کریں۔
منڈل نے ہندونوراتری تہوار کے دوران جذبات مجروح کرنے کا کام کیا ہے‘‘