ہندو بکری کا گوشت کھانا چھوڑدیں : چندر کمار بوس 

کلکتہ : مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر اورنیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھتیجہ کے پوتے چندر کمار بوس نے کہا کہ ہندوؤں کو بکری کا گوشت کھانا بندکردینا چاہئے ۔کیو نکہ مہاتما گاندھی بکری کو ماں کے طور پر دیکھتے تھے ۔ خیال رہے کہ چندر کمار بوس ا س سے قبل ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو ہونے کے ناطے ہمیں بکری کا گوشت نہیں کھانا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں او راس کی کوئی گنجائش نہیں ہے او رتمام سیاسی جماعتیں اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کوبحال رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو او رمہاتما گاندھی جب ہمارے گھر مہمان ہوئے تھے تو انہوں نے کھانے کچھ فرمائش کی تھی ۔ان میں بکری کادودھ بھی شامل تھا ۔ہمارے دادا دو بکری لے کر آئے اور گاندھی جی کو بکری کا دودھ پیش کیا ۔بوس نے کہا کہ جانوروں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔او رلاء اینڈ کو بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔او رلنچنگ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔بوس نے کہا کہ کسی بھی شہری کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قانون ہاتھ میں لیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ہندوستان میں رنگ ذات او رمذہب نہیں دیکھا کا کوئی فرق نہیں ہے ۔