ہندوستان ۔ سنگاپور کا معاشی اور دفاعی تعلقات کے استحکام سے اتفاق

وزیراعظم نریندر مودی کا مصروف دورۂ سنگاپور، طلبہ سے تبادلہ خیال، وزیراعظم سنگاپور کو پدما شری کا تحفہ
سنگاپور ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ نے آج باہمی، معاشی اور دفاعی تعلقات و تعاون میں اضافہ سے اور دونوں ممالک کے 8 معاہدوں پر دستخط سے اتفاق کیا۔ ہندوستان اور سنگاپور کی بحریہ بھی آپس میں تعاون میں اضافہ سے اتفاق کرچکی ہیں۔ دونوں قائدین نے وسیع تر تبادلہ خیال علاقائی اور عالمی مسائل پر جو باہمی دلچسپی کے تھے، کیا اور ایک پرامن، کھلے اور دوستانہ ماحول انڈو پسیفک علاقے میں پیدا کرنے سے اتفاق کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ مرتبہ حقیقی معنوں میں آزمائش میں پورا اُتر چکا ہے۔ ہم کامیابی کے ساتھ دوسری بار جامع معاشی تعاون معاہدہ کرنے سے اتفاق کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمارے عہدیدار معاہدہ کو بہتر بنانے پر باہم تبادلہ خیال کریں گے۔ مودی نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دفاعی تعاون کی ستائش کی اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کے سلسلہ میں معاہدے سے اتفاق کیا۔ آئندہ صیانت اور انتہا پسندی اور دہشت گردی تعاون کے اہم شعبے ہوں گے۔ مودی اور لی نے قومی اور عالمی چیالنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اظہار کیاکہ قواعد پر مبنی حکمنامہ جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ دونوں قائدین نے ایک کھلے دوستانہ ماحول کی اس علاقہ میں تخلیق سے بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم سنگاپور کو پدما شری کا اعزاز اور چھٹویں صدی عیسوی کی بدھا گپتا ریاست کا نقشہ وزیراعظم سنگاپور کو پیش کیا۔ اُن کی آج کی مصروفیات میں نان یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ہندوستانی نژاد طلبہ سے تبادلہ خیال بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے ہندوستانی برادری کے تجارتی شعبے کے نامور افراد سے بھی بات چیت کی۔ جنوبی بحر چین اور مشرقی چینی سمندر سمجھا جاتا ہے کہ معدنی، تیل اور دیگر قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال علاقے ہیں۔ جس کی وجہ سے اِن پر چین اپنا دعویٰ ثابت کرنے پر زور دے رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھی سنگاپور اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے باہمی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سنگاپور نے دو پراجکٹس کی نشاندہی کی۔ وزیراعظم مودی کے 2015 ء میں دورہ کے نتیجہ میں یہ پراجکٹس وجود میں آئے تھے۔
آندھراپردیش کے شہر امراوتی کا پراجکٹ سنگاپور کے کنسورشیم کے ذریعہ ترقی پذیر ہے۔ وزیراعظم سنگاپور نے کہاکہ ہندوستان سنگاپور فنٹیک کمپنیوں کے لئے ایک وسیع ترین بازار ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ سنگاپور ہمیشہ سے راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہندوستان کے لئے ایک ذریعہ رہا ہے۔ بیرونی ممالک میں یہ ہندوستانی سرمایہ کاری کا مرکز ہے جو ہندوستان بیرون ملک کرتا ہے۔ لی نے کہاکہ ہندوستانی سیاح اپنے روپے کارڈس الیکٹرانک ادائیگیوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ نریندر مودی اپنے تین قومی غیر ملکی دورے کے آخری مرحلہ پر سنگاپور پہونچے ہیں۔ وہ قبل ازیں انڈونیشیاء پہونچے تھے۔