نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستا ن اور متحد ہ عرب امارات(یواے ای) کے ساتھ گہرے ربط وضبط میں کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی روابط کو وسعت دیتے ہوئے گہرائی عطا کی جاسکے۔
پرنب مکرجی نے یواے ای کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔شیخ خلیفہ زاید بن النہیان کو موسومہ مکتوب میں صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ ہندوستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ اور گرمجوشانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔
تعلقات ہمارے قدیم اور تجارتی ثقافتی روابط سے جڑے ہیں‘ جو عوام سے عوام رابطوں او راعلی سطح پر وقفہ وقفہ سے دوروں کے ذریعہ وسیع ہوتے ہیں۔پرنب مکرجی نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ باہمی تعلقات میں اس روش کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ اعلی ترین سطح پر حالیہ روابط اور تبادلوں نے باہمی طور پر فائدہ بخش روابطوں کو نئی ہمت عطا کی ہے اور یہ آگے بڑھ کر کلیدی نوعیت کی جامع شراکت داری تک پہنچ گئے ہیں۔