ہندوستان کی حقیقی ثقافت صوبہ سندھ میں برقرار ۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھگوات

ناگپور۔راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس ) سربراہ موہن بھگوات نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستان کی حقیقی ثقافت سندھ میں قائم ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ اگر کوئی عظیم اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تاریخ کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کی شروعات صوبہ سند سے کرے۔

شمالی ناگپور کے جری پٹکا میں سندھ سماج کے کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے بھگوات نے کہاکہ ’’ ہندوستان منفر د زبانوں اور خطوں پر مشتمل ہے۔

ہر صوبے کی منفرد تہذیب او رپکوان ہیں۔ مگر یہ تمام چیزیں ایک ملک سے جڑتی ہیں۔تمدن‘ زبان او رخطہ اس ملک کے عظیم جوہر ہیں۔

اس کی یہی خوبصورتی ہے۔ یہاں پر بے شمار تہوار ہیں۔ مگر ان کے پیچھے احساس ایک ہی ہوتا ہے۔یہ ہماری تہذیب ہے ہم تنوع میں احساس کو اتحادد کے طور پر محسوس کرتے ہیں‘‘۔

آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر کو دئے گئے ایک انٹریو میں موہن بھگوات نے کہاکہ تنظیم ہندوتوا کو مانتی ہے‘ جو کہ ایک حقیقت او رعدم تشدد پر مبنی ہے جس کے متعلق مہاتماگاندھی کہاتھا۔