دہشت گردوں کے سردار جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے معاملہ میں ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔فرانس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجو د مسعود اظہر کے تمام املاک کو ضبط کر دے گا ۔ذرائع کے مطابق فرانس حکومت نے یہ فیصلہ جمعہ کو لیا ہے ۔
اس سے پہلے بھی دہشت گرد مسعود اظہر کے خلاف ہندستان کو فرانس سے بڑی مدد ملی تھی۔ پلوامہ حملے پر ہندستان کو فرانس سے بڑی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ فرانس جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویزر لیکر آیا تھا۔
حالانکہ جمعرات کو چین نے مسلسل چوتھی مرتبہ ہندستان کو جھٹکا دیتے ہوئے دہشت گرد مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے سے بچا لیا۔ ہندستان گزشتہ 10 سال سے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دہنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔