ناگپور: ہندومذہبی لیڈر وسودیوآنند سروستی نے اتوار کے روزپرزور انداز میں کہاکہ ہندو دس بچے پیدا کریں‘ وہ ناگپور میں منعقدہ تین روزہ’’ دھرما سنسکرتی کمبھ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔
اپنے اپیل کو حق بجانب قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں ہندوستان میں مزید ہندؤں کی ضرورت ہے ‘ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی گذارش کی ہے کہ گاؤکشی پر امتناع کے لئے فوری فیصلہ لیں۔
واسودیوآنند نے کہاکہ ’’ دوبچوں کا فیصلہ مسترد کردیں اوردس پیدا کریں ‘ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ‘ بھگوان آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کریگا‘‘۔اس اجلاس میں مہارشٹرا چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس‘ آسام گورنر بھنور لال پروہت‘ سٹی میئر پروین ڈاٹکی بھی موجود تھے۔
’’ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندونریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد متحد ہوئے ہیں‘ بی جے پی اکثریت میں ائی جبکہ ہر ہندو کے پاس دس بچے نہیں ہیں۔