ہندوستان کا سب سے چھوٹا ’’آرکیالوجسٹ‘‘ 17 سالہ عرش علی

۔ 15 زبانیں بشمول عربی، عبرانی و یونانی بھی جانتا ہے
نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 17 سالہ عرش علی ہندوستان کا سب سے چھوٹا اور کم عمر ’’آرکیالوجسٹ‘‘ بن گیا ہے۔ اس کا آرٹس اور ایڈونچر کا کئی برس پہلے ہی آغاز ہوگیا تھا۔ اخبار ’’ہندو‘‘ کی شائع شدہ رپورٹ کے مطابق عرش علی قدیم تاریخ پر تحقیق، تاریخ و آرکیالوجی پر لکچرس پر اس کا شوق قابل دید ہے۔ علی کے والدین فیصل و فاطمہ نے اس کی صلاحیتوں اور مہارتوں کا کافی عرصہ قبل ہی ادراک کرلیا تھا جبکہ اس نے ایک ہی مرتبہ میں ’’پشوپتی مندر‘‘ کا اسکیچ تیار کرلیا۔ سال 2015ء سے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اسے اپنے پروگرامس میں جیسے کھدائی اور تحقیق کیلئے مدعو کرنا شروع کردیا ہے۔ اس ننھے باکمال آرکیالوجسٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہیکہ وہ 15 زبانیں جیسے عربی، عبرانی، یونانی اور برہمی کے بشمول جانتا ہے۔ اس کا اگلا نشانہ مصر میں ’’بدھ ازم‘‘ کے وجود کے بارے میں تحقیقات کرنا ہے۔ قاہرہ اور الیگزینڈریہ کے میوزیمس نے نادرالوجود چیزوں کی قیمتوں کو جانچنے کی اجازت دی ہے۔ ’’بزنس اسٹانڈرڈ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’عرش علی‘‘ ہندوستان کا سب سے چھوٹا اور کم عمر آرکیالوجسٹ ہے۔