ہر ضلع میں جی ڈی پی میں اضافہ کرنے مرکز کی جدوجہد کا ادعا، مرکزی وزیر سریش پربھو کا بیان
پاناجی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر تجارت سریش پربھو نے آج ہندوستان کے فروغ کی کہانی کے بارے میں اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ’’بدترین دور گزر گیا اور اچھے دن آنے والے ہیں‘‘۔ وہ عالمی وینچر کے دارالحکومت چوٹی کانفرنس سے گوا میں خطاب کررہے تھے جس میں 100 سے زیادہ عالمگیر سطح کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ کوئی بازار نہیں ہے جو ہندوستان جیسا ولولہ انگیز ہو، یہ ہندوستانی ترقی کی کہانی کا نیا مرحلہ ہے۔ سریش پربھو نے سرمایہ کاروں کو اِس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کہاکہ روایتی ترقی ہوتی رہے گی۔ ہر شعبہ میں ترقی ہوگی، انفراسٹرکچر تخلیق کرنے کی مہم ملک گیر سطح پر نریندر مودی زیرقیادت حکومت کے دور اقتدار میں جاری ہے۔ سریش پربھو نے کہاکہ اتنے وسیع و عریض ملک کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے۔ حکومت کو 10 فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں جاریہ سال کے بعد ہر سال کرنی ہوگی۔ کیوں کہ ہم ماضی میں ایسا کرنے سے قاصر رہے۔ اُنھوں نے بالواسطہ طور پر سابق مرکزی کانگریس زیرقیادت حکومت پر تنقید کی۔ مرکزی وزیر جو وزیر ریلوے بھی ہیں، کہہ چکے ہیں کہ پوری سرمایہ کاری سینکڑوں ارب ڈالرس تک پہونچ چکی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے پہلی بار پنچ سالہ منصوبہ میں 144 ارب امریکی ڈالر کی گنجائش فراہم کی ہے۔
اُنھوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر میں اِس کے بعد روایتی تبدیلی آئے گی۔ سریش پربھو شہری ہوا بازی وزیر بھی ہیں، اُنھوں نے کہاکہ شہری ہوا بازی کے شعبہ میں ہم نے 100 ایرپورٹس کا اضافہ کیا ہے اور آئندہ 10 سال میں مزید 100 ایرپورٹس کا اضافہ کریں گے۔ اُنھوں نے نشاندہی کی کہ اِس کے لئے 65 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ سڑکوں کی کہانی بھی بالکل ایسی ہی ہے۔ پربھو نے کہاکہ وہ وزیر برقی توانائی کو اِس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ ملک کو قلت کا سامنا ہے اور ہندوستان سے سوالات کئے جارہے ہیں کہ وہ بغیر توانائی کے ایک طاقتور ملک کیسے بن سکے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے ایک قانون منظور کیا جس کی وجہ سے 250 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری 10 سال کے عرصہ میں ہوئی۔ آج ہندوستان طاقتور ہے جو کبھی توانائی کی قلت سے دوچار تھا۔ اُنھوں نے نشاندہی کی کہ دیگر بازاروں میں دو تا تین فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی اور اِس کے امکانات ناقابل تصور ہیں۔ مرکزی وزیر نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ زرعی شعبہ میں آغاز کرنے والوں کے لئے کافی مواقع موجود ہیں اور یہ شعبہ تقریباً تمام شعبوں کی رہنمائی کررہا ہے اور خانگی ملکیت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کھیتوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مواقع موجود ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ نریندر مودی زیرقیادت مرکزی حکومت ہر ضلع کی سطح پر جی ڈی پی میں اضافہ کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہاکہ بحیثیت مجموعی جی ڈی پی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔