نئی دہلی:سماج وادی پارٹی لیڈر اور سابق ڈیفنس منسٹر ملائم سنگھ یادو نے آج دعوی کیا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر چین ہندوستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے او ر حکومت سے تبت موقف پر وضاحت طلب کی اور اس کی آزادی میں مدد کے لئے آگے بڑھنے کو کہا۔لوک سبھا میں انڈیا اورچین میں کشیدگی کے پیش نظر مسلئے کو اٹھاتے ہوئے ‘ انہو ں نے حکومت سے کہاکہ پڑوسی ملک کی جانب سے بڑھتے خطرے کے نمٹنے کے متعلق وہ پارلیمنٹ کو واقف کروائے۔
یادو جس کا چین کے خلاف میں ہمیشہ سخت ترین موقف رہتا ہے نے وقفہ صفر کے دوران کہاکہ ’’ چین ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اور حکومت کیاکررہی ہے؟کشمیر میں چینی فوج پاکستانی سپاہیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ چین پاکستان میں نیوکلیر ہتھیار نصب کررہا ہے تاکہ ہندوستان کو نشانہ بناسکے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے متعلق خفیہ ایجنسیاں اچھی طرح جانتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ پاکستان ہمارا دشمن نہیں بلکہ چین ہے اور پاکستان ہمیں زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکتا‘‘۔انہوں نے کہاکہ بھوٹان او رچین کی نظر نیپال پر ہے جن کی نظروں سے ہمیں اس کو بچانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے چینی اشیاء کی یہاں پر مارکٹ کی موجودگی پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔