نئی دہلی: وزرات خارجہ نے آج بتایا کہ ہندوستان نے قطر کو دو ہندوستانیوں کے لئے ایک درخواست رحم پیش کی جنھیں سپریم کورٹ کی جانب سے سزاء موت سنائی گئی ہے جو مبینہ طور پرچار سال قبل ایک عورت کے قتل میں ملوث ہیں۔
ایم ای اے ترجمان وکاس سواروپ نے کہاکہ دوحا میں متعین انڈین مشن نے کل قطر کی وزرات خارجہ کو سبرامنین الگاپپا اور چیلادورائی پیرومل کی متعلق اگلے اقدام کے لئے ایک رحم کی درخواست پیش کی ہے ۔
حالیہ عرصہ میں عدالت نے ہندوستانی سفارت خانہ کی درخواست جس میں دونوں ملزمین کی سزاء موت کی سزاء کو تبدیل کرنیکی درخواست کی گئی تھی کو مسترد کردیا‘ مذکورہ دونوں ملزمین کی عمر 40سال کی بتائی جارہی ہے‘
مگر تیسرے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی ہے جو شیو کمار اراسان ہے اس کو15سال قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔
سبرامنی ویلا پورم اور پیرومل ویرودھو نگر کے ساکن ہے جو ریاست ٹاملناڈو میں ہے۔