ہندوستان نے انگلینڈ کو 15رنوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

کٹک: ہندوستان نے آج دوسرے انٹرنیشنل ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 15رنز سے ہراکر تین میچوں کی سریز میں 2-0سے سبقت حاصل کرلی ہے۔

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 381/6رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے مقررہ پچاس اورس میں 366/8رن ہی بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے 102‘ جیسن رائے 82اور جوروٹ نے 54رن بنائے جو رائیگاں ہوئے ۔جبکہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے بلے باز کے ہنر سے کرکٹ مداحوں کا دل جیت لیا۔

یواراج اور دھونی نے دوسرے ونڈے میں بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچریا ں بنائیں۔