اگلے ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین منسٹریل کانفرنس برائے نیشنل ڈیزائسٹر رسک ریڈاکشن (اے ایم سی ڈی آ رآر) میں شرکت کے لئے پاکستان کوملاقات کے لئے مدعو کیاہے۔
د ی ہندو رپورٹرس کے مطابق پاکستان نے اب تک شرکت کی توثیق نہیں کی ہے۔مدعو کئے گئے 61ممالک کے سرکردہ نمائندوں کو اس کانفرنس میں مدعو کیاگیا ہے جس میں سے اب تک 38نمائندوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
نومبر کی 3سے 5نومبر یوین آفس کے اشتراک سے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق ہندوستان بھر سے چار ہزار اور پندرہ سو بیرونی مندوبین مجوزہ تین روز اے ایم سی ڈی آر ایس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی قریب سے مجوزہ کانفرنس کی تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ چھٹی کانفرنس ہے اس سے قبل اے ایم سی ڈی آ رآر کانفرنس دہلی میں سال2007میں منعقدکی گئی تھی۔