ہندوستان میں 2017ء میں ۸؍ لاکھ سے زائد بچوں کی اموات : اقوام متحدہ 

نئی دہلی : اقوام متحدہ کی انٹر ایجنسی گروپ فار چائلڈ مورٹالیٹی ایسٹی میشن (UNIGME) کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ۲۰۱۷ء میں تقریبا آٹھ لاکھ دوہزار بچوں کی اموات واقع ہوئی ہے ۔ اس رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ ان میں چھ لاکھ پانچ ہزار نومولود بچے ہیں جب کہ بقیہ بچے ۵؍ سال سے ۱۴؍ عمر کے درمیان ہیں ۔ یونیسف انڈیا کے نمائندہ یاسمین علی نے اس موقع پر بتایا کہ ہندوستان میں بچوں کی اموات میں کمی آرہی ہے ۔ اس کیلئے نومولود کے خاص خیال رکھنے والے سنیٹر اور ان پر توجہ کا کام جاری ہے ۔‘‘

واضح رہے کہ ۲۰۱۶ء میں بچوں کی اموات کی تعداد آٹھ لاکھ ۶۷؍ ہزار تھی ۔ (UNIGME) کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہر ۱۰۰۰ نومولود میں سے ۴۴؍ بچوں کی موت ہوجاتی ہے ۔ ۲۰۱۷ء میں ہر ۱۰۰۰؍ میں سے ۳۹لڑکے او ر۴۰؍ لڑکیاں تھیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں غذائیت پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے ۔ ہندوستان میں زیادہ تر بچوں کی موت صرف احتیاط نہ برتنے کی بنا پر ہوتی ہے ۔

یونیسیف کے سربراہ لارینس کینڈی کے مطابق اگرفوری طور پر ضروری اقدامات نہ کئے گئے تو ہندوستان میں ۲۰۳۰ء تک ۶ ۵؍ ملین بچوں کی اموات ہوجائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ۱۹۹۰ء کے بعد سے بچوں کی جانیں بچانے کیلئے کافی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن آج بھی لاکھوں بچوں کی موت ہورہی ہیں ۔