ہندوستان میں کروڑ پتیوں کی تعداد 81ہزار تک پہنچ گئی‘ تین سالوں میں 68فیصد کااضافہ۔ سی بی ڈی ٹی کی رپورٹ

نئی دہلی۔ سالانہ ایک کروڑ روپئے سے زائد آمدنی کا انکشاف کرنے والے ہندوستان میں اب 81ہزار لوگ ہوگئے ہیں‘اور اس تعدادمیں پچھلے تین سالوں میں تین تہائی کا اضافہ ہوا ہے۔سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس ( سی بی ڈی ٹی) کے اعداد وشمار نے پیر کے روزاس بات کاانکشاف کیاہے۔

اہم اعداد وشمار انکم ٹیکس اور ڈائرکٹ ٹیکس کی پالیسی بنانے والی باڈی نے کروڑ پتیوں کی مجموعی تعداد جاری کئے ہیں جس میں کارپوریٹ ‘ ادارے‘ مشترکہ ہندو خاندان ( ایچ یو ایف) اور انفرادی لوگ شامل ہیں جس میں ساٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ سی بی ڈی ٹی نے کہاکہ ’’ ٹیکس ادا کرنے والوں کی مجموعی تعداد ( کارپوریٹ‘ فرم‘ ہندو غیرمنقسم خاندان اور دیگر) نے اپنی آمدنی ایک کروڑ روپئے تک دیکھائی ہے جو تین سال میں معمولی اضافہ سمجھا جارہا ہے۔

وہیں ٹیکس ادا کرنے والے 88649افراد نے معاشی سال 2014-2015میں ایک کروڑ روپئے آمدنی کا انکشاف کیاتھا اور وہیں اب 140139لوگوں نے سال 2017اور 2018میں کہاہے کہ ان کی آمدنی ایک کروڑ روپئے تک ہوئی ہے جو ساٹھ فیصد کا اضافہ ہے‘‘