ہندوستان میں پناہ گزین روہنگیائی مسلمانوں کے آدھار کارڈس منسوخ کئے جانے کا حکم 

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ نے راجدھانی میں رہائش پذیر روہنگیائی مسلمانوں اور غیر قانونی طریقہ سے مقیم لوگو ں کے آدھار اور شناختی کارڈس منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ایسے لوگوں کے آدھار او رووٹر کارڈس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور راشن کارڈس بھی فورا منسوخ کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے ۔مرکزی حکومت نے روہنگیا سمیت سبھی غیر ملکی پناہ گزین کے معاملہ میں سختی برتنے کا حکم دیا ۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں روہنگیائی پناہ گزین ہیں ۔ ان کی زیادہ تر تعداد دہلی کے سریتا وہارعلاقہ میں پائی جاتی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سخت لہجے سے واضح ہوگیا کہ جوہندوستان کے قانونی شہری ہیں انہیں ہی آدھار کارڈ جاری کیا جاسکتا ہے ۔