ہندوستان میں مسلمان پوری طرح محفوظ۔ مولانا کلب جواد

کئی اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا ہورہا ہے قتل عام‘ فلم اداکارہ نصیر الدین شاہ کے بیان کو بتایا غیر ذمہ دارانہ
جونپور۔ ہندوستان میں مسلمان پوری طرح محفوظ ہیں۔ جس طرح سے بیان فلم اداکارہ نصیر الدین شاہ اور دیگر مسلم اداکار دے رہے ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

حالانکہ کچھ حادثے ضرور ہوئے ہیں لیکن پوری دنیا میں جس طرح کے حالات ہیں اس کے برعکس ہندوستان میں مسلمان پوری طرح محفوظ ہیں۔یہ باتیں کلب جواد نے اتوار کو شہر کے مفتی ہاوس امام باڑے میں مرحوم سید قاسم حسین کی مجلس برسی پر کہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران مولانا کلب جواد نے کہاکہ جس طرح سے اسلامی ملک شام فلسطین پاکستان او ردیگر ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے اس سے تو بہت بہتر زندگی ہندوستان کے مسلمان گزار رہے ہیں اور پوری طرح محفوظ ہیں۔

ہندوستان ہمارا ملک ہے او رہم سب یہاں آزادی کیساتھ رہ رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

مجوزہ 2019کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ شیعہ حضرات اس کو ووٹ دیں گے جو ان کے قوم کو نقصان نہ پہنچائے۔

انہوں نے کانگریس او رایس پی جم کر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کید ور حکومت میں ہمیں فائدہ تو پہنچایا گیا پر نقصان زیادہ پہنچایاگیا۔

اس کے مقابلہ بی جے پی حکومت میں ہمیں فائدہ نہیں پہنچاتو نقصان بھی نہیں پہنچا۔