ہندوستان میں بیروزگاری کی منہ بولتی تصویر !صاف صفائی کی ۱۴؍ مخلوعہ جائدادوں کیلئے ۴۶۰۰؍ انجینئروں نے درخواستیں داخل کیں ۔

ٹاملناڈو : ہندوستان میں بیروز گاری کی شرح میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہر سال کئی نوجوان انجینئرس اور ڈاکٹرس وغیر ہ بن رہے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں ملتا ۔ جس کی وجہ یہ لوگ بڑی بڑی ڈگریاں رکھنے کے باوجود چھوٹے چھوٹے کام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک معاملہ ملک کی بڑی ریاست میں شمار کی جانی والی ریاست ٹاملناڈو میں دیکھنے میں آیا ۔ جہاں ٹاملناڈو اسمبلی میں جھاڑو اور صاف صفائی کے کاموں کا ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

یہاں پر صرف ۱۴؍ آدمیوں کی ضرور ت تھی ۔ جیسے ہی یہ اعلامیہ مقامی روزنامہ اخبار میں شائع ہوا اس مخلوعہ جائدادوں کے لئے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں نے اس کے لئے درخواستیں داخل کرنی شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق چار ہزار چھ سو سات درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ان میں سے ۴۶۰۰؍ درخواستیں انجینئروں نے داخل کی تھی ۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے یہ انجینئرس لاکھوں روپیہ خرچ کر کے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود صاف صفائی ، جھاڑو اور بیت الخلاء صاف کرنے کے کام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح کیا ہے ۔