ہندوستان برکس کے منظورہ کثیر جہتی قواعد کا پابند

چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے وزیراعظم ہند نریندر مودی کا خطاب
جوہانسبرگ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دوبارہ تیقن دیا کہ ہندوستان کثیرجہتی روایات اور بین الاقوامی تجارت و قواعد پر مبنی اقدار کا پابند ہے جو برکس چوٹی کانفرنس میں منظور کی جائیں۔ یہی وجہ ہیکہ ہندوستان برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہا ہے۔ مودی کل اپنے افریقہ کے دورہ کے آخری مرحلہ پر یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے برکس قائدین کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ امن، ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعظم نریندر مودی جدوجہد کررہے ہیں۔ برکس قائدین کے ایک گروپ فوٹو میں بھی انہوں نے شرکت کی اور بین الاقوامی کنونشن سنٹر پر چوٹی کانفرنس کے رسمی آغاز سے قبل تصویرکشی کروائی۔ وزیراعظم نے دوبارہ توثیق کی کہ ہندوستان کثیر جہتی بین الاقوامی تجارت کا پابند ہے اور عالمی نظام پر مبنی قواعد کی بھی پابندی کرے گا۔ قائدین کے گروپ نے تصویر برکس چوٹی کانفرنس میں عالمی گرماگرم مسائل، بین الاقوامی امن و سلامتی، عالمی حکمرانی اور تجارت کے مسائل کے علاوہ دیگر اہم مسائل پر خطاب کیا۔ توقع ہیکہ مودی برکس قائدین بشمول صدر چین ژی جن پنگ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن اور دیگر عالمی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔