وائس آف رام کی جانب سے پہلی مرتبہ وی آو آر پیس قومی ترانہ پیش کیاجارہا ہے جس میں مشترکہ طور پر ہندوستان او رپاکستان دونوں ممالک کے آرٹسٹ نے اپنا اپنا قومی ترانہ دھن پر پیش کیاہے۔
دونوں ممالک بالترتیب 14 اور15اگست کو یوم آزادی مناتے ہیں ۔ اسی کے پیش نظر وائس آف رام نے اپنے فخریہ پیشکش میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کو ہندوستان او رپاکستان کے آرٹسٹوں کی آواز میں تیار کیاہے۔
جانکاروں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی کوششیں سرحدی اختلافات کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
ٹیم وی او آر نے ہیمنت دت ہندوستان کی جانب سے اس پہل کی قیادت کرنے والے شخص کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ موسیقی کی تیاری راگھو او رارجن نے کی اس ویڈیو میں دونوں ممالک کے ارٹسٹوں نے حصہ لیا ہے