نئی دہلی : تجارت کے ساتھ ساتھ علمی میدان میں بھی ہندوستان اور ایران ایک اچھے دوست ثابت ہو رہے ہیں ۔
او رمستقبل میں مزید مضبوط و مستحکم رشتوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں قومی اقلیتی کمیشن کے چیر مین سید غیور الحسن رضوی کو جامعہ المصطفیٰ ایران کی طرف سے مدعو کیا گیا ۔
اپنے ایک ہفتہ کے دورے کے بعد واپس ہوئے مسٹر رضوی نے میڈیا سے اپنے دورہ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا او راس دورہ کو کامیاب دورہ قرار دیا ۔اور تہران میں اہل بیت انٹر نیشنل یونیورسٹی کے چانسلرآیت اللہ اختر ی سے ہوئی ۔ انھوں نے یونیورسٹی کے تمام تفصیلات مہیا کی ۔
مسٹر رضوی نے کہا کہ ہندوستان میں بھی وہ چاہتے ہیں کہ اہل بیت انٹر نیشنل یونیورسٹی کی برانچ قائم ہو تاکہ ہندوستان اورایران کے تعلقات مزید مضبوط او ر مستحکم ہو سکیں ۔انھوں نے کہا کہ قم شہر میں علامہ ابراہیم ترکمان سے ہوئی جو مذہب و ثقافت آرگنائزیشن کے سربراہ ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ان سے ہندوستان اور ایران کی ثقافتی سرگرمیوں کے تعلق سے بات چیت ہوئی جو آپس میں بہت مشترک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ان کے علاوہ ایران کے مختلف علماء کرام سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ۔اور تمام روضوں زیارت کی اورہندوستان کی فلاح وبہبود او رترقی کے لئے دعا کی ۔