حیدرآباد: سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے تقرر پانے والے اوصاف سعید نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان صدیوں سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔ دونو ں ممالک نے مختلف شعبوں جن میں تیل، گیس ، تجارت ، سیکوریٹی اور دفاعی تعاون میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور بین الاقوامی دہشت گردی ختم کرنے کا دونو ں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے نئے سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب سے ۲۰؍ فیصد تیل حاصل کرتے ہیں ۔ ہندوستان ، امریکہ اور چین کے بعد دوسرا بڑا ملک تیل صرف کرنے والا ملک ہے ۔ ہندوستان او رسعودی عرب کے درمیان ۴۸ء۲۷ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتا ہے ۔ سعودی عرب نے حال ہی ہندوستان میں صحت او ردیگر معاملات میں ۱۰۰؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت ہندوستانی سفیر ان کی کوشش رہے گی کہ حالیہ اعلی سطحی دورہ کے دوران جن معاہدات پر دستخط ہوئے ہیں ان پر عمل کے سلسلہ میں متحرک رہوں ۔