نئی دہلی:ڈیرا سچا سودا ( ڈی ایس ایس) لیڈر گرومیت رام رحیم سنگھ کو پندرہ سال پرانے عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میں قصور وار پایاگیا ہے اور ڈی ایس ایس سربراہ کا دعوی ہے کہ اس نے ہندوستانی کھیل کے فروغ میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ستمبر2016میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خودساختہ روحانی لیڈر نے دعوی کیاتھا کہ اس نے ہندوستانی کھلاڑی کرکٹر ویراٹ کوہلی او رباکسر وجیندر سنگھ کو تربیت دی ہے۔
ڈی یس ایس سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ ’’ میں اے ٹوزیڈ تمام کھیل جانتا ہو‘میں نے3قومی کھیل کھیلے ہیں‘ میں نے کئی کھلاڑیوں کو تربیت بھی دی ہے جنھوں نے ہندوستان کے لئے میڈیلس جیتے ‘‘۔ اس کا دعوی ہے کہ ویراٹ کوہلی سے لیکر شیکھر دھون تک اور باکسر وجیندر سنگھ سے لیکر تمام کھلاڑیوں کو اس نے مشورے دئے ہیں۔ اسپوٹ بائے ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق ڈیرا سچاسودا سربراہ نے کہاتھا کہ’’ وہ( ویراٹ کوہلی)بڑا اسکور نہیں کرپارہاتھا۔
میں نے اس کو مشورہ دیا کہ کڑے محنت کرے اور مسلسل سیکھتا رہے‘‘اس کے علاوہ یوسف پٹھان‘ اشیش نہرہ‘ ظہیر خان‘ امیت مشرا بھی مشوروں کے لئے اس کے پاس آتے ہیں۔ایک پرانا ویڈیو جس میں ایم ایس جی کے نام سے مشہور خودساختہ مذہبی لیڈر سے اشیرواد لیتے ہوئے ویراٹ کوہلی ‘اشیش نہرہ اور وجئے دھلیا دیکھے جاسکتے ہیں اور یہ ویڈیو اب سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہا ہے۔ پچاس سال کے خود ساختہ ڈیرا سچا سودا کے سربراہ ومذہبی رہنما کو عصمت ریزی کے مقدمہ میں مجرم قراردئے جانے کے بعد جمعہ کے روز اس کے حامیوں نے پنجکولا میں تشدد کے انتہا کردی۔