لندن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ارونیما سنہا اولین ہندوستانی کوہ پیما بن گئی جس نے معذور ہونے کے باوجود 2013ء میں ماونٹ ایوریٹ سر کی تھی۔ اس کو اس کارنامہ پر برطانیہ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔ 30 سالہ ارونیما سنہا کو سٹریٹ کلائیڈ یونیورسٹی نے ایک تقسیم اسناد تقریب میں گلاسگو میں یہ ڈگری عطا کی۔ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارونیما نے کہا کہ انہیں بیحد مسرت ہے اور وہ شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہیں یہ اعزازی ڈگری اسٹریٹ کلائیڈ یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہیکہ ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے زندگی بھرکوشش کرتے رہنا چاہئے۔ آخرکار ایک دن ایسا آئے گا جبکہ ان کے کارنامہ کو پوری دنیا تسلیم کرلے گی۔ ارونیما اولین ہندوستانی خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی سر کی ہے۔