اقوام متحدہ ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ہندوستان کے تجربہ کار ڈیولپمنٹ اکنامسٹ اور یو این عہدیدار ستیہ ترپاٹھی کو اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور یونائیٹیڈ نیشنس انوائرنمنٹ پروگرام (UNEP) کے نیویارک دفتر کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔ مسٹر ترپاٹھی ٹرینٹیداڈ اور ٹوباگو کے ایلیٹ ہیریس کے جانشین ہوں گے۔ انہوں نے یو این ای پی میں 2030ء کے ترقیاتی ایجنڈہ کیلئے 2017ء سے سینئر مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے جبکہ اقوام متحدہ کیلئے انہوں نے یوروپ، ایشیاء اور افریقہ میں 1998ء سے اپنی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہیں ایک ترقیاتی ماہر معاشیات تصور کیا جاتا ہے جنہیں وکالت کا بھی 35 سالہ طویل تجربہ ہے۔