ہندوستانی نژاد امریکی سیمانندہ ڈی این سی کی سی ای او مقرر

واشنگٹن۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی سیمانندہ جنہوں نے گزشتہ ہفتہ اپوزیشن ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی سی ای او کا جائزہ حاصل کیا تھا، نے آج عزم کیا کہ وہ امریکہ کے گوشے گوشے میں ڈیموکرٹیس کے انتخاب کے لیے جان توڑ کوشش کریں گی کیوں کہ یہی لوگ امریکہ کی اصل روح ہیں۔ یاد رہے کہ ری پبلکن نیشنل کمیٹی یا ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے لیے سی ای او کے طور پر سیمانندہ پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان تک لڑادیں گے کیوں کہ جمہوریت ہی ہمارے ملک (امریکہ) کی روح ہے۔ انہوں نے 23 جولائی کو سی ای او کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا جس کے تحت موصوفہ طاقتور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی روزمرہ کی کارکردگیوں کی ذمہ دار ہوں گی۔