واشنگٹن ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایڈوانسڈ ری ایکٹرس کو فروغ دینے کے ایک قانون پر دستخط کرنے کے کچھ ہی دنوں بعد ڈپارٹمنٹ آف انرجی میں ایک ہندوستانی نژاد امریکی نیوکلیئر ماہر خاتون کی ایک اعلیٰ عہدہ پر تقرری کی ہے جن کا نام ریتا برنوال (نیوکلیئر انرجی) کے فرائض انجام دیں گی۔ فی الحال موصوفہ نیوکلیئر انیشٹو میں گیٹ وے برائے ایکسیلرٹیڈ انوویشن (GAIN) کی ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اگر سینیٹ سے ان کی تقرری کو منظوری حاصل ہوگئی تو برنوال نیوکلیئر توانائی کی بااختیار طاقتور آفس کی قیادت کریں گی جبکہ ڈپارٹمنٹ کے نیوکلیئر ریسرچ، ترقی اور نیوکلیئر ٹکنالوجی انفراسٹرکچر کی ذمہ داری بھی انہیں سونپی جائے گی۔ انہوں نے ایم آئی ٹی سے میٹریلس سائنس اور انجینئرنگ میں بی اے اور یونیورسٹی آف مشی گن سے پی ایچ ڈی کی ہے۔