سرینگر: فوج نے آج کہاکہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کیرن سیکٹر پر خطہ قبضہ کے اس پار ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے چار پاکستانی چوکیوں کو تباہ کیاگیا ہے۔
فوجی عہدیدارنے کہاکہ پاکستان کو بھاری نقصانات ہوئے تاہم انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔کیرن سیکٹر میںآج صبح پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزی کے بعد جوابی کاروائی کی گئی۔
پاکستان شلباری میں ایک بی ایس ایف جوان اور ایک عام خاتون زخمی ہوگئے۔قبل ازیں پاکستان لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے کٹھوا‘ آر ایس پورہ اور کرن سیکٹر پر ہندوستانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیاجبکہ ایک او رفوجی جوان جوابی فائرینگ او رشلباری میں حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا۔
فوج کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ پاکستانی فوج کی شلباری سے ایک بی ایس ایف جوان زخمی
ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اسے علاج کے اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلااشتعال پاکستانی جارحیت کاموثر جواب دیا جارہا ہے۔عہدیداروں کے مطابق کرن سکیٹر میں ایک خاتون شاہین بیگم بھی زخمی ہوگئیں۔پاکستانی رینجرس نے بین الاقوامی سرحد پر آر ایس پورہ اورکٹھوا سیکٹر پر بھی فائرینگ اور شلباری کی۔
بی ایس ایف کانسٹبل نتن سبھاش کل رات ایک ہتھیار کے چیمبرس میں دھماکہ کی وجہہ سے بری طرح زخمی ہوگیاجو بعد میں جانبر نہ ہوسکا۔ جوابی فوجی کاروائی میں فائیرنگ کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔