ممبئی:بالی ووڈ فلم پروڈیسرراکیش روشن نے ہندوستان فلموں پر عائد امتناع ہٹانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔
امتناع ہٹائے جانے کے بعد ’’قابلِ‘‘ پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز کی گئی ہے۔
راکیش روشن نے کہاکہ جب پاکستان نے ہندوستانی فلموں کی نمائش کو منظوری دیدی ہے تو ہندوستان کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستانی فلم کی ہندوستان میں نمائش کی منظوری دے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پاکستان ایک قدم آگے آتا ہے تو ہمیں بھی پاکستانی فلموں کی نمائش کو منظوری دیتے ہوئے فراغ دلی کا مظاہریں کرنا چاہئے۔
اپنے بیان میں راکیش روشن نے انڈین موشن پکچرس پروڈیوسرس کی جانب سے پچھلے سال پاکستانی اداکاروں پر عائد امتناع کے فیصلے کی جانب سے اشارہ بھی کیا ہے۔
جس میں پاکستانی اداکاروں پر نہ صرف فلموں میں کام کرنے پر امتناع عائد کیاگیا بلکہ پاکستانی فنکاروں کے اسٹیج پروگراموں پر روک لگادی گئی ہے۔