ہندوستان، تحفظ ماحولیات کے عہد کا پابند، استحصال سے گریز

پیرس سمجھوتہ سے قطع نظر قدرتی ماحول اور نظام فطرت کا احترام جاری رہیگا : مودی

سینٹ پیٹرس برگ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے تحفظ ماحولیات سے متعلق پیرس سمجھوتہ سے امریکہ کی دستبرداری کا راست حوالہ دیئے بغیر آج کہا کہ پیرس سمجھوتہ سے قطع نظر ہندوستان بہرصورت تحفظ ماحولیات کے عہد کا پابند ہے۔ وزیراعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی موجودگی میں سینٹ پیٹرس برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنی قدیم روایات کے مطابق ہمیشہ ہی قدرتی ماحول اور نظام فطرت کا احترام کرتا رہا ہے اور اس کے استحصال سے گریز کرتا رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس سمجھوتہ سے دستبرداری کیلئے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان سے متعلق ایک سوال پرمودی نے جواب دیا کہ’’پیرس (سمجھوتہ) رہے یا نہ رہے مستقبل کی نسلوں کیلئے ہم ماحولیات کا تحفظ کرنے اپنے عزم و عہد کے پابند ہیں‘‘۔ مودی نے ٹرمپ کی طرف سے آج کئے گئے اعلان کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل بھی جرمن میں انہوں نے یہی تبصرہ کیا تھا اور اس وقت تک کسی دوسرے (قائد) نے ایسا تبصرہ نہیں کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’اس وقت میں نے یہ کہا تھا اور اب بھی یہی کہہ رہا ہوں‘‘۔ اس سوال پر کہ ہندوستان اس ضمن میں آیا امریکہ کی تائید کرے گا یا پھر ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس سمجھوتہ کی تائید کی جائے گی۔ مودی نے جواب دیا کہ ’’سوال یہ نہیں ہیکہ میں کس راستہ کا انتخاب کروں گا بلکہ بات یہ ہیکہ میں مستقبل کی نسلوں کیلئے کام کرتا رہوں گا‘‘۔ مودی نے کہاکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک ایسا ماحول چھوڑنا ہوگا جس میں وہ صاف ستھری ہوا لے سکیں اور صحتمند زندگی گذار سکیں۔

دنیا اچھے اور برے دہشت گرد
کی بحث سے باہر نکلے،مودی
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کو اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی بحث سے باہر نکلنا چاہیے۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم کا کہناتھاکہ دنیا میں کچھ ملک دہشت گردوں کو اسلحہ اور کرنسی فراہم کرتے ہیں، ان کی فنڈنگ بند کرنی چاہیے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے میں عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی میں مدد دینے والے ملکوں کی فنڈنگ اور انھیں اسلحے کی ترسیل بند کر دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد خود اسلحہ نہیں بناتے، نہ نوٹ چھاپتے ہیں، انہیں یہ اسلحہ اور کرنسی کچھ ملک فراہم کرتے ہ