ڈپٹی چیف اور وزیرتعلیم منسٹر منیش سیسوڈیا حکومت دہلی ایوان اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ہندوتوا کے نام پر کچھ غنڈے اپنے دوکان چلارہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ نہ تو ہندو دھرم کبھی خطرے میں تھا اور نہ رہے گا یہ محض گلی کے چار غنڈے نفرت پھیلاکر ہندو دھرم کو خطرے میں بتارہے ہیں۔
منیش نے کہاکہ دراصل وہ اپنی دوکان چمکانے کے لئے ہندو دھرم کا سہارا لے رہے ہیں جس سے مجھے اور میرے جیسے کروڑ ہا ہندوؤں کو اعتراض ہے۔
کسی کو مارنے یا اس پر ظلم وزدیاتی کرنے کانام ہندو دھرم نہیں ہے۔کسی مسلمانوں کو گلے لگانے سے ہندو دھرم چھوٹا نہیں ہوجائے گا۔
یہ ہزاروں سال پرانا دھرم ہے ۔ میں ہندو ہوں فخر سے کہتا ہوں مگر ہندوتوا کے نام پر زیادتیاں میں برداشت نہیں کرسکتا۔
پیش ہے منیش سیسوڈیا یہ ویڈیو