بنگلور : وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے نے کہا کہ وہ ا ور ان کی پارٹی سماج میں خدمت کرنے کے مقصد سے نہیں آئی ہے بلکہ یہاں سیاست کرنے آئی ہیں ۔ کرناٹک کے کروار ضلع میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی ۔ مسٹر ہیگڑے نے مزید کہا کہ آپ نے ہماری پارٹی ’کو ووٹ دیا ہے اور آپ کی پسند کی پارٹی نے حکومت بنائی یہ آپ کو حقوق ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم سیاست کرتے ہیں ۔ہاں ہم یہاں صرف سیاست کیلئے ہی ہیں ۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم سیاست میں کس لئے ہوتے ؟ ہمارا اصل مقصد سیاست ہی ہے ۔ہیگڑے نے مزید بتایا کہ میں رکن پارلیمنٹ بنا۔ ہم سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے ۔وہی ہمارے بس میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سماجی خدمت کیلئے نہیں ہیں بلکہ سیاست کرنے کیلئے ہیں ۔لہذا وہی کرتے ہیں ۔او رمیڈیا والے اس کا جو مطلب نکالنا چاہے نکال لیں ۔
اسی دوران جنتا دل نے ہیگڑے کے اس متنازع بیان کی سخت مذمت کی ہے ۔ او رکہا کہ وزیر کا یہ بیان کی پارٹی کی ثقافت کوپہچان ہے اور یہ سچ بھی ہے ۔ بی جے پی ریاست میں ملک میں فرقہ وارانہ سیاست کررہی ہے ۔وہ معاشرہ میں خدمت کیلئے نہیں ہے ۔ وہ صرف گندی سیاست کرنا جانتی ہیں ۔