ہم یوگی ادتیہ ناتھ کے باپ ہیں او روہ ہمارا نالائق بیٹا ہے: کانگریس سینئر لیڈر سلمان خورشید 

نئی دہلی: سینئر کانگریس لیڈر سلمان خان خورشید نے کہا کہ ہم اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے باپ ہیں اور وہ ہمارا نالائق بیٹا ہے ۔ جس نے چارہ کی چوری کی تھی ۔ کانگریس لیڈر سلمان اپنے حلقہ لوک سبھا فرخ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ پر گائے کے چارے کا چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ یوگی جی سے کہئے کہ رشتہ میں ہم ان کے باپ ہیں ، اب وہ اس کے لئے کیا کہیں گے کہ بیٹا بڑا نالائق نکلا ، گاؤ ماتا کو کھانا بھی پورا نہیں پہنچاتا ۔

اس سے قبل یوگی ادتیہ ناتھ نے فرخ آباد سے بی جے پی امیدوار مکیش راجپوت کیلئے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خورشید جو یہاں کے کانگریس امیدوار ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ باٹلہ ہاؤس کے دہشت گردی سے ان کا کیا تعلق ہے ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سلمان خورشید نے یہ بات کہی ۔