ہم کشمیر میں کشمیر پولیس کے بغیر نہیں لڑسکتے

گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ کشمیر میں جنتی ہلاکتیں ہوتی ہیں‘ انتی ہلاکتیس میرے ضلع میں ہرروز ہوتی ہیں‘ ریاست میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے
سری نگر۔ جموں او رکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ ہم جموں وکشمیر پولیس کے بغیر وادی کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ نہیں لڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی پولیس ایک لاکھ افراد پر مشتمل فورس ہے اور چند اہلکاروں نے مستعفی ہوجانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اترپردیش کے ضع باغپت سے تعلق رکھنے والے ستیہ پال ملک جنہیں محض ایک ماہ قبل جموں او رکشمیر کا گورنر مقرر کیاگیا ہے کہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جنتی ہلاکتیں ہوتی ہیں ‘ انتی ہلاکتیں میرے ضلع میں ہر روز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بلدیاتی او رپنچایت انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔

انتخابات لڑنے والے امیداروں کا دس لاکھ روپئے بیمہ کرایاجائے اور انہیں معقول سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ستیہ پال ملک نے یہ باتیں ایک چینل سے بات چیت کے دوران کہی ہیں

۔انہوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ریاستی پولیس کے تین اہلکاوں کے قتل پر کہاکہ گذشتہ دنوں کے دوران پندرہ دشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔ وہ دہشت گرد مایوسی کا شکار ہیں۔ فورسز کا غلبہ ہے۔ اس میں کشمیر پولیس آگے آگے ہیں۔

وہ لوگ بہت بہادری سے لڑرہے ہیں ۔ یہ ایک بزدلانے او رقابل مذمت حرکت ہے۔ ایک ایس پی او تھاجس کا آپریشنر سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ ایک ریلوے پولیس کا تھا اور ایک ہمارا سپاہی تھا۔کوئی نہتے کو اٹھاکر کچھ کردے توکیا آپ خاموش بیٹھیں گے ؟ جن لوگوں نے یہ حرکت انجام دی ہے ان کا بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا۔

گورنر ملک نے کہاکہ ہم جموں کشمیر پولیس کے بغیروادی کشمیر میں جنگجوؤں کے خلاف اپنی جنگ نہیں لڑسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس بہادری سے لڑے گی۔

ہم اس فورس کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔ میں نے گذشتہ دنوں کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے لئے بہت سی مرعات کا اعلان کیاہے ۔ میں بتارہاہوں کہ ہم ان کے بنا لڑ ہی نہیں سکتے۔