جنوبی دہلی کے مالیویا نگر میں نابالغ بچوں کے دوگروپس میں پیش ائے تصادم کے دوران سر پر چوٹ لگنے کی وجہہ سے ہریانہ کے میوات کے ساکن عظیم کی 26اکٹوبر کے روز ہلاکت کا واقعہ پیش آیاتھا
نئی دہلی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اٹھ سالہ محمد عظیم کی جہاں پر ہلاک کا واقعہ پیش آیاتھا اس مدرسہ درالعلوم فریدیہ کے مسجد کو جانے والوں نے اپنے دعوی میں کہا ہے کہ مدرسہ سے متصل کالونی کے لوگوں نے جمع کی شب ان پر پتھراؤ کیاہے۔
مسجد کے امام مولانا علی جوہر نے مبینہ طور پر کہاکہ ’’جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر ہجوم آیا اور پولیس کو دھکیل پر دروازہ گرادیا۔ ہمارے پاس سے کچھ لوگ بات کرنے کے لئے آگے بڑھے تو ان کی طرف سے پتھراؤ شروع کردیاگیا‘‘۔
ڈی سی پی ساوتھ وجئے سنگھ نے کہاکہ ’’ ممتا ز اور ان کی اہلیہ شبانہ اور لیاقت علی اور ان کی اہلیہ سروج اور ان کی بیٹی کو پتھر اؤ کی وجہہ سے معمولی زخم ائے ہیں اور انہیں اسپتال لے جایاگیا ہے۔ خبر ہے کہ راستے کو لے کر یہ تصادم کاواقعہ پیش آیاہے‘‘
۔جنوبی دہلی کے مالیویا نگر میں نابالغ بچوں کے دوگروپس میں پیش ائے تصادم کے دوران سر پر چوٹ لگنے کی وجہہ سے ہریانہ کے میوات کے ساکن عظیم کی 26اکٹوبر کے روز ہلاکت کا واقعہ پیش آیاتھا۔