ہم نے نہیں گوری کو آر ایس ایس نے قتل کیاہے‘ سابق ماؤسٹ لیڈر

بنگلورو۔ سابق ماؤسٹ لیڈر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سختی سے مذمت کرتے ہوئے جہدکار صحافی گوری لنکیش کے قتل میں ماؤسٹوں کے رول کو یکسر مسترد کردیا۔ایک ویب سائیڈ پوسٹ کارڈ ڈاٹ نیوز نے ستمبر8کو ایک مضمون شائع کرتے ہوئے اس میں دعوی کیاتھا کہ بائیں بازو کے شدت پسند لیڈر وکرم گوڈا نے ’’ گوری لنکیش کا قتل کیا ہے‘‘۔

نیوز منٹ کی خبر کے مطابق گوری لنکیش کے قریبی مانے جانے والے سری مانے ناگ راج او رنور سریدھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا تھا کہ وکرم گوڑ بے قصور ہیں۔نور سریدھر نے کہاکہ ’’ کوری لنکیش کے قتل میں ماؤسٹوں کے شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وکرم گوڑ ایک قبائیلی نوجوان ہے۔ وہ بے قصور ہے او روہ کبھی بھی گوری شنکر کے قتل کے متعلق بھی سونچ نہیں سکتا۔

یہا ں پر خبرچل رہی ہے کہ گوری لنکیش کے قتل میں ماؤسٹوں کا ہے ۔ مگر یہ خبر غلط ہے۔ یہاں تک آج بھی ماؤسٹ گوری لنکیش کا احترام کرتے ہیں۔یہاں پر کچھ ایسے گروپ ہیں جو وکرم گوڑ کو بلی کا بکرا بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔سابق نکسلائٹ نے سنگھ پریوار کو گوری لنکیش کے قتل کاذمہ دار قراردیا۔سریدھر نے مزید کہاکہ’’ ہمیں99فیصد اس بات کا یقین ہے کہ گوری لنکیش کا قتل سنگھ پریوار نے کیا ہے۔

میںیہ دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کے ماؤسٹوں نے یہ کام نہیں کیا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ائی ٹی کی جانچ کرلیں ۔میں دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں نے ماوسٹوں نے یہ نہیں کیاہے۔ اگر آر ایس ایس اس میں قصور پائی جاتی ہے تو سخت کاروائی کی جانی چاہئے‘‘۔

دکن کرانیکل کی خبر ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ’’ جو لوگ گوری کو اپنا سب سے بڑا دشمن مانتے تھے اور اس کے متعلق زیادہ نفرت رکھتے تھے اور جو ماوسٹوں کو اس کا قصور قراردیتے ہوئے تحقیقات کو گمراہ کرنا چاہا رہا ہے‘ جنھوں نے گوری ‘ ڈاکٹر ایم ایم کلبورگی‘ گوئند پنسارے‘ نریندر ڈابولکر کا مارا‘ اور جنھوں نے ان اموات پر جشن منایا‘جولوگ چاہتے تھے گوری ہلاک ہوجائے ‘ او رجنھوں نے گوری کو دھمکیا ں دی تھی وہی لوگ قاتل ہیں۔ او روہ کوئی نہیں صرف سنگھ پریوار ہے‘‘۔