ممبئی: سوپراسٹار شاہ رخ خان سمجھتے ہیں کہ ’ خواتین کو بااختیار‘بنانے کی بات غلط ہے کیونکہ خواین پہلے سے ہی طاقتور ہیں اورانہیں تمام شعبہ حیات میں مساوی موقع فراہم کئے جانے چاہئے۔
شاہ رخ نے کہاکہ ’’ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرتے ہیں میرے مطابق یہ غلط ہے۔ یہ سیارے کو بچانے کی بات کی طرح ہے‘ آپ پلانٹ کو نہیں بلکہ پلانٹ آپ کو بچاتا ہے‘ جس کا احساس آ پ کو تاخیر سے ہوتا ہے۔
اسی طرح ہم کہتے ہیں ’’ خواتین کو بااختیار ‘‘بنانا ہے ‘ اس میں بااختیار بنانے کی کوئی بات نہیں ہے ‘ وہ ہم سے زیادہ طاقتور ہیں۔ہم اگر کرسکتے ہیں تو یہ کرنا چاہئے کہ تمام شعبہ حیات میں انہیں موقع فراہم کریں۔
جس کے لئے وہ بارہا کہہ رہی ہیں‘‘۔ منیش ملہوترا کے سال2017ایڈیشن میں وہ اور انوشکا شرما شو کی ٹاپر تھے جو شبانہ آعظمی کے میجوان چیاریٹی فیشن کا حصہ تھا’ پچھلی رات 51سال کے اداکار نے قبول کیاکہ دنیا پر مرد وں کا غلبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ یہ غیرمنصفانہ دنیا ہے ‘ یہ مردوں کی دنیا ہے۔
ہم یہاں پر اس طرح ہیں جس کے طرح کے یہ ہماری جاگیر ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم یہ انہیں پیش کریں۔اور میجوان اپنے آپ میں ایسا ہی کام کرنے کی شاندار کوشش کررہا ہے۔ہم جذبہ ایثار قربانی خواتین سے سیکھنے کی ضرورت ہے جو ایک مرد سے بہت بڑا ہے۔
عورتیں بچوں اور معاشرے اور سب سے اونچے مقام پر ہیں۔شبانہ اعظمی جو اس تقریب میں موجود تھیں شاہ رخ خا ن کی ستائش کی جواپنے فلموں میں عورتوں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرتے ہیں۔