’ہم اقتدار میں ہیں‘ اذان بند کرو‘ نفرت پر مبنی پوسٹرس یو پی کی مساجد میں پھینکے گئے

بریلی:جیانگالہ گاؤں میں ’’ مسلمانوں کو فوری‘‘ گاؤں خالی کردینے کے دھمکی آمیز پوسٹرس کے فوری بعد ضلع بریلی کی دومساجدسے فرقہ وارانہ کشیدگی کو اکسانے والے نفرت بھری پمفلٹ دستیاب ہوئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نفرت بھرے پوسٹرس جس پر ’’ تمام ہندو‘‘ کے نام سے دستخط کی گئی میں کہاگیا ہے کہ مسلمان اذان کے لئے لاؤڈاسپیکرس کا استعمال نہ کریں۔

توقع کی جارہی ہے کے پمفلٹ جمعرات کے شب رات کو سبھاش نگر علاقے میں واقع مسجد کے اندر پھینکا گیا ہے اور جب جمعہ کے روز صبح میں مسجد کا تالا کھولاگیا تو لوگوں کی نظر مذکورہ پمفلٹ پر پڑی۔ان اشتعال انگیز پمفلٹس میں لکھاگیا ہے کہ ’’ مسلمان اپنے جائزہ لیں اب اقتدار ہمارا ہے۔

لاؤڈاسپیکرس کا استعمال بند کریں اور اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم ان دنوں مساجد میں نماز ہونے نہیں دیں گے۔

یہ صرف انتباہ نہیں ہے‘‘۔سپریڈنٹ آف پولیس ( سٹی) سمیر سوراب نے کہاکہ اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور اس کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے۔

جاریہ ماہ کی ا بتداء میں درجنوں پوسٹرس رونماء ہوئے تھے جس میں لکھاتھا کہ’ سال کے آخر تک علاقے کے تمام مسلمانوں گاؤں چھوڑ کر چلیں جائیں۔

پیغام ہندی میں ہے جس میں کہاگیا کہ’’ بی جے پی کے ساتھ یوپی میں اقتدار ہے گاؤں کے ہندو امریکی صدر ٹرمپ نے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہے وہی حال کریں گے‘‘