ہماچل پردیش اور گجرات میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

شملہ / احمد آباد /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے کئی حصے آج سلسلے وار زلزلے کے جھٹکوں سے دہل گئے ۔ صبح 6.46 بجے ، 7.05 بجے اور پھر 9.02 بجے متواتر 4.6 ، 4.3 اور 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس کی وجہ سے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی پرانی عمارتوں کو نقصان پہونچا ۔ تعلیمی ادارے احتیاطی اقدام کے طور پر بند کردیئے گئے ۔ ان زلزلوں کا مبداء شملہ سے 10 کیلو میٹر دور کلو کے مقام پر تھا ۔ اسی طرح گجرات کے سوراشٹر علاقے میں 3.8 شدت کا زلزلہ 12.23 بجے دن محسوس کیا گیا ۔ مابعد زلزلے کے جھٹکے بھی مختلف مقامات پر محسوس کئے گئے ۔ تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔