استنبول ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادی دھاری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے اسٹریٹیجک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کے بارے میں کہا اس وقت مغربی ممالک سے اور خاص طور پر اپنے اسٹریٹیجیک پارٹنرز سے خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں موجود اڈے کس کے خلاف ہیں ؟ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور جنگی ساز و سامان فراہم کررہا ہے ۔ شام کے مشرق میں امریکہ نے پانچ ہزار ٹریلر اسلحہ سے لدے ہوئے روانہ کئے ہیں ۔ ہم امریکہ کو رقم فراہم کرتے ہوئے اس قسم کے اسلحہ کو خریدنے سے قاصر ہیں ۔ لیکن یہ دہشت گرد تنظیمیں بلا معاوضہ یہ جدید اسلحہ اور ساز و سامان حاصل کررہی ہیں ۔ اس کامطلب ہے ہمیں کہاں سے خطرہ لاحق ہے ؟ ہمیں یہ تمام خطرات اپنے ہی اسٹریٹیجک پارٹنرز سے لاحق ہیں ۔