بلند شہر۔ ہلالہ‘ تین طلاق‘ کثرت ازدواج کے خلاف لڑائی کو سپریم کورٹ تک لے کانے والے شبنم عرف رانی پر جمعرات کے روز تیزاب سے حملہ کیاگیا۔
پولیس کے مطابق دہلی کے اکولہ میں رہنے والے شبنم بلند شہر میں ایک سماج کارکن شبانہ بیگم سے ملاقات کے لئے گئی ہوئی تھیں۔
شبانہ بھی تین طلاق کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں۔ اسی دوران دو موٹرسیکل سواروں نے ڈپٹی گنج پولیس چوکی کے پاس شبنم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔
اسپتال میں زیر علاج شبنم کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
سماجی کارکن شبانہ بیگم کی شکایت پر پولیس نے شبنم کے دیور مجاہد اور جولی گڑھ کے سابق پردھان کو گرفتار کیاہے۔
شبنم کا نکاح جولی گڑھ کے مزمل سے 2010میں ہوا تھا۔کچھ سال بعد مزمل نے شبنم کو طلاق دیدیا۔
شبنم اپنی تین بچوں کے ساتھ دہلی میں رہنے لگی۔
درایں اثنا ء دونوں میں ساتھ رہنے کے لئے بات طئے ہوئے مگر مزمل نے شرط رکھی کہ شبنم کے دیور مجاہد کے ساتھ ’ہلالہ‘ کرنا پڑیگا۔ شبنم تیار نہیں ہوئی اور سپریم کورٹ درخواست دائر کردی۔