ہر شہری کو مراعات اور تحفظات حاصل کرنے کے طریقے موجود

دستور بچاؤ جمہوریت بچاؤ مہم، سرکردہ شخصیتوں کا خطاب

حیدرآباد۔24فبروری(سیاست نیوز)جمہوری اداروں کے ساتھ کھلواڑ او رملک میں بڑھتی فرقہ پرستی کے پیش نظر انقلابی گلوکار غدر نے دستور بچائو ‘ جمہوریت بچائو عنوان پرایک مہم کی شروعات کی جس کے تحت اتوار کی شام ہوٹل سنٹرل کورٹ ‘ لکڑی کا پل میںایک تقریب غدر کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جناب ظہیرالدین علی خان ‘ پروفیسرکودنڈرام کے علاوہ جسٹس ایشوریہ ‘ جسٹس چندرا کمار‘ جسٹس چندرایہ ‘ممتا ز صحافی کنگ شک ناتھ‘ سابق چیف سکریٹری حکومت آندھرا کا کی مادھو رائو ‘ ریٹائر ڈ ائی پی ایس اے مرلی ‘ایڈیٹر ساکشی رام چندر مورتی ‘ ایڈیٹر آندھرا جیوتی سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر دستور ہند پر مشتمل ایک کتابچہ کی بھی رسم اجرائی جسٹس ایشواریہ کے ہاتھوں عمل میںائی۔ غدر نے اپنے کلیدی خطاب سے قبل دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کو خراج عقید ت پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے کہاکہ جمہوری اداروں سے کھلواڑ اور آئین کے تحت فراہم کئے گئے مرعات کوبالائے طاق رکھنے کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لئے ہر شہری کو دستور ہند سے واقفیت دلانا ضروری ہے۔غدر نے کہاکہ ہندوستانی آئین کسی پروفیسر‘ جج یا وکیل تک محدود نہیںہے ۔ اس میں ہر شہری کے لئے مراعات اور تحفظات حاصل کرنے کاطریقہ کار موجود ہے۔غدر نے کہاکہ جب تک ہر شہری دستور ہند سے واقف نہیںہوجاتا تب تک جمہوریت کودرپیش خطرات سے مقابلہ ممکن نہیںہے۔انہوں نے اس موقع پر دستور بچائو جمہوریت مہم کے لئے ایک اڈھاک کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میںلائی جس کے لئے مسٹر جے بی راجو کو کنونیر اور اراکین میں سی ایل یادگیری‘ مہیشوار راجو‘ ای وی رمنا مدن بابو کا اعلا ن کیا۔ غدر نے کہاکہ تلنگانہ کے33اضلاع میں اڈھاک کمیٹی پوری سرگرمی کے ساتھ عوام کو دستور ہند وآئینی مراعات او رتحفظات سے انہیں واقف کروانے کاکام کیاجائے گا۔ اس موقع پر تقریب میںشریک ماہرین قانون نے دستوری دفعات کا استحصال اور ان کے غلط طریقے سے استعمال کے واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دلتوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو بھی موضوع بحث لایا اور کہاکہ فسطائی طاقتوں کی منشاء دستور کی پامالی او رجمہوریت کی تباہی ہے۔