ممبئی۔راج شرما کے ٹیلی ویثرن شو آپ کی عدالت میں کنگانہ روانا وت کے دھماکہ خیز شو کے بعد ریتک روشن نے پہلی بار فیصلہ کیاکہ اس کہانی کا اپناحصہ ارنب گوسوامی کے شو نیشنل وانٹس ٹو نو میں پیش کریں گے۔
دی بینگ بینگ کے اداکار جو اب تک اس قصہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے نے بالآخر فیصلہ کرلیا ہے کہ ارنب کے چیانل ریپبلک پر اپنے پیار کے اس قصے کی تلخیوں کے متعلق بات کریں گے
۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ریتک نے سارے پروگرام کے دوران ایک بار بھی کنگا نہ کا نام نہیں لیااور ’’ وہ لڑکی‘‘ یا پھر وہ عورت ‘‘ اس کے علاوہ ’’ وہ فرد‘‘ اور یہاں تک کہ ’’ رنگولی کی بہن‘‘ کے نام سے ہی کنگا نہ کو مخاطب کیا۔
اپنے 150منٹ کے اس انٹرویو میں ریتک میں ٹھوس بیانات دئے جس میں سے کچھ یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں۔ ریتک نے شروعات میں ہی کہا کہ ’’ سب سے پہلے تو میں متاثرہ نہیں ہوں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں سمجھتا ہوں میری زندگی میں ایسے کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہہ سے مجھے اپنے بارے میں سونچنے کی ضرورت ہے۔
میں جانتا ہوں میں ہمیشہ سے ہی جانتا ہوں یہ کہ جو بی میں کہوں گا اس کو میرے خلاف میں ہی استعمال کیاجائے گا‘‘ ۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ’’ میں نہایت ادب واحترام کیساتھ یہ بات کہہ رہاہوں کہ میں فی الحال خود کو کافی بے چین محسوس کررہاہوں‘‘۔
.سارے انٹرویو کا مشاہدہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=lxF0EtCwE2c