ہریانہ کے کرنال ضلع میں ایک اور دل دہلادینے واقعہ پیش آیا جس میں ہوم ورک ناکرنے والے دسویں اوربارہویں جماعت کے طالبہ کو ٹیچرس کی جانب سے بے تحاشہ پیٹا جارہا ہے۔
قبل ازیں ایک طالب علم نے پرائیوٹ کوچنگ سنٹر میں طلبہ کوبے تحاشہ پیٹنے کے ویڈیو کی فلم بندی کی تھی ۔ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پولیس پر اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ کسی بھی طالب علم اور سرپرست نے پولیس میں اب تک ٹیچرکے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔
یہ چونکا دینے والے ویڈیو حسب ذیل ہے۔