کرنال۔جمعرات کی رات کو ہریانہ کے ضلع کرنال کی ایک مسجد میں نماز ادا والوں پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا۔متاثرین نے مبینہ طو رپر کہاکہ 20سے 25لوگ اندر داخل ہوئے توڑ پھوڑ مچائی ‘ اسپیکرس توڑا اور نماز ادا کرنے والوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔
محمد عمران نامی ایک متاثر شخص نے اے این ائی کو بتایا کہ’’دیگر دنوں کی طرح ہم لوگ نماز ادا کررہے تھے‘ اچانک بیس سے پچیس لوگوں اندر ائے اور حملہ کردیا۔ ہمیں دھمکیاں بھی دی گئی۔ ان لوگو ں نے کہاکہ اگر دوبارہ نماز پڑھیں گے توہم تمھیں جان سے ماردیں گے‘‘۔
او رایک متاثرہ شخص نے کہاکہ’’ہم نے ہرروز کی طرح نماز اداکرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا‘ مگر ہم پر حملہ کیاگیا اور ہمارے مسجد میں توڑ پھوڑ مچائی گئی‘ ہم انصاف کامطالبہ کرتے ہیں‘‘۔ درایں اثناء کنج پورہ پولیس اسٹیشن ہاوزافیسر راج کمار رینگا نے کہاکہ اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
انہو ں نے اے این ائی کو بتایاکہ ’’ ہم نے واقعہ کے متعلق جانکاری ملی ہے اور ہم نے اس ضمن میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔ہمیں کچھ نام ملے ہیں جن کے متعلق ہم جانکاری حاصل کررہے ہیں۔ہم نے واقعہ کے متعلق انتظامیہ کے سینئر حکام کو بھی جانکاری دی ہے‘‘۔