ہریانہ کامسلم اکثریتی میوات ملک کا سب سے پسماندہ ضلع

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی او ر ملینیم سٹی گروگرام سے محض چند کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہریانہ کا مسلم اکثریتی ضلع میوات ہندوستان کاسب سے پسماندہ ضلع ہے ۔

اکنامک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق میوات بہار ،جھارکھنڈ او رایر پردیش چند معروف پسماندہ اضلاع سے بھی زیادہ پسماندہ ہے ۔وزیر اعظم مودی کی ہدایت ہرخصوصی توجہ کے حامل ۱۱۵؍ اضلاع کا جائزہ لینے کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے ۔

اطلاع کے مطابق ۱۰۱ ؍ اضلاع کے انسانی ترقی اشاریہ جائزہ لیاگیا جس میں میوات سب سے نیچے آیا ۔تعلیم ، صحت ، زراعت ، مالیاتی شمولیت ، ہنر مندی کے معاملہ میں بہت نیچے ہے ۔اروالی ہل کے درمیان موجود یہ ضلع اکثر غلط وجوہات کی بنیاد پر سرخیوں میں رہتا ہے ۔اس ضلع کی آبادی ۱۱:؍ لاکھ ہے جس میں ۷۰؍ فیصد مسلمان ہیں ۔

جائز ہ کے مطابق میوات،اترپردیش ، بہار ، راجستھان او رمدھیہ پردیش کے اضلاع یہاں تک کہ چھتیس گڑھ جیسے اضلاع سے بھی پسماندہ ہے ۔قومی راجدھانی دہلی او ر گروگرام کے قریب ہونے کی وجہ سے میوات کا اس حد تک پسماندہ ہونا بہت حیران کن ہے ۔یہاں کی سب سے بڑی پریشانی پانی کی ہے ۔جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پید ا ہورہے ہیں ۔یہاں روزگار پیداکرنے کیلئے بھی کوئی پالیسی نہیں ہے اورلوگ اب بھی زراعت اوردیگر چھوٹے موٹے کاموں پر منحصر ہیں ۔

میوات میں جملہ ۸۰۰؍ اسکولس ہیں لیکن اساتذہ کی قلت ۵۰؍ فیصد تک ہے ۔میوات میں ایک ہی ضلع اسپتال ہے ۔