فریدآباد:جنید کے قاتلوں کا پتہ بتانے والوں کو ہریانہ پولیس نے جو ایک لاکھ روپئے کا اعلان کیاتھا اس میں اب اضافہ کرتے ہوئے رقم کو دولاکھ روپئے تک کردی گئی ہے۔ ماتھرا مسافر ٹرین میں سفر کررہے 15سالہ حافظ جنید کو مذہبی تعصب کی بناء ہجوم نے بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر قتل کردیاتھا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق مذکورہ انعام کی رقم ان لوگوں کو دی جائے گی جو خاطیوں کی پہچان کے لئے اگئے ائیں گے۔
DSP Government Railway Police announced Rs 2 lakh reward on information of main suspect of #Ballabhgarh lynching case
— ANI (@ANI) July 3, 2017
ہریانہ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ وہ ہریانہ پولیس چیف ‘ فرید آباد ریلوے ایڈیشنل ڈپٹی چیف ‘ اور فرید آباد جی آر پی اسٹیشن ہاوز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بھروسہ دلایا کے خاطیوں پہچان بتانے والے کا نام پوشید ہ رکھا جائے گا۔ اس کیس میں پولیس نے اب تک پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔جون 22کو بلب گڑہ کے قریب حافظ جنید اور ان کے بھائیوں پر مبینہ حملہ کیاگیا ۔
#HafizJunaid's lynching: The GRP said it was looking for those who stabbed the 19-year-old to death. https://t.co/LlYBPce2bO
— Firstpost (@firstpost) July 3, 2017
مذکورہ افراد عید کی خریدی کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے جب ہجوم نے انہیں بے تحاشہ زدکوب کیا۔ جنید زخموں سے جانبر نہ ہوسکے وہیں ان کے بھائی محفوظ رہے۔
Ballabgarh lynching case: Police announces reward of Rs 2 lakh https://t.co/0pd3SzlXSg pic.twitter.com/mMkR3PaiCT
— The Times Of India (@timesofindia) July 3, 2017
ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی سطح پر سماجی کارکنوں نے ’’ناٹ ان مائی نیم‘‘ کے عنوان پر احتجاجی مظاہرے شروع کردئے۔مذکورہ خاموش احتجاج فیس بک کے ذریعہ شروع ہوا جس کی گڑ گاؤں کی فلم میکر صبا ء دیوان نے شروعات کی ہے۔
#Haryana police announces a reward of Rs 2 lakh for info on identity of those involved in killing of #Junaid.
— Press Trust of India (@PTI_News) July 3, 2017