ہریانہ وزیر:اچھا ہوا مودی کو مہاتما کی جگہ رکھ دیاگیا۔

امبالہ: ہریانہ منسٹر انل وج نے ہفتہ کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کانام بابائے قوم مہاتماگاندھی سے بڑا ہے ۔

انل وج یہاں کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی ائی سی) کیلنڈر میں مودی کی تصوئیر پر پیدا شدہ سیاسی کشیدگی کے جواب میں یہ بات کہہ رہے تھے۔ایک نیا تنازع کھڑا کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ کھادی اسٹیشنری کے بعد مہاتماگاندھی کے تصوئیر تمام کرنسی نوٹوں سے بھی ہٹا دینا چاہئے۔

امبالہ میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انل وج نے کہاکہ اس وقت مہاتما گاندھی کانام کھادی ( تحریک ) سے جڑا ہوا تھا اور کھادی ناکام ہوگئی۔’’

کھادی کا نام گاندھی سے مستقل نہیں ہے۔منسٹر نے گاندھی کی جگہ کیلنڈر میں مودی کی تصوئیر لگانے کی حمایت کرتے ہوئے وہ یہیں نہیں رکے۔’’ مہاتماگاندھی کا ایسا نام ہے ‘ نوٹ کے اوپر چپک گئے جس دن سے ‘ نوٹ کی اہمیت ختم ہوگئی‘ اچھا کیا ہے گاندھی کو ہٹا کے مودی کو لگادیا۔

مودی زیادہ بہترین برانڈ نام ہے اور مودی کی تصوئیرلگانے کے بعد کھادی کی فروخت میں14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔مودی حکومت میں مہاتماگاندھی کی کرنسی نوٹ پر شائع ہونے والی تصویروں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ’’ ہٹ جائیں گے دھیرے دھیرے‘‘۔

کانگریس کے بی جے پی وزیرکی ذہنیت کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں‘ بی جے پی انل وج کے اس بیان کو ان کی ذاتی رائے قراردیتے ہوئے خود کو الگ رکھنے کی کوشش کرتی نظر ائی

 

۔ریاستی وزیرصحت اور اسپورٹس نے بعد ازاں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ مہاتما گاندھی پر ان کا بیان ذاتی تھا۔ میں اس سے دستبرداری اختیارکرتا ہوں میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا‘‘۔ تاہم انہوں نے اپنے تبصرے پر معافی نہیں مانگی۔

چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر نے بھی اپنے وزیرکے اس بیان سے خود کو دور رکھا۔

سارا معاملے اس وقت شروع ہوا جب کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن( کے وی ائی سی) کے سال نوکیلنڈر او رڈائری پر چرخہ چلاتے ہیوئے مودی کی تصوئیر شائع کی گئی‘ جبکہ وہاں مہاتما گاندھی کی تصوئیر رہتی تھی جو ایک بڑا چرخہ چلاتے ہوئے کھادی تیار کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں جو کہ بابائے قوم مہاتماگاندھی کاٹریڈمارک بھی ہے۔