ہریانہ منسٹر انل وج نے کہاکہ ایک ہندو کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر او رہریانہ کے ہلت اور اسپورٹس منسٹر انل وج نے کہاکہ ہندودہشت گردی کا نظریہ قابل یقین نہیں ہے اور ایک ہندو کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔

منسٹر نے کہاکہ ’’ ہندودہشت گردی‘‘ کانگریس کی اختراع ہے ۔ نیور 18کی رپورٹ کے مطابق وج نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس نے یہ تمام سیاسی مدد کے لئے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ یہاں پر ہندودہشت گردی کی کوئی اصطلاحات ہوہی نہیں سکتی۔

ایک ہندودہشت گرد نہیں ہوسکتا۔ اگر ہندودہشت گردی ہوتی تو علاقے میں کوئی دہشت گردی کا وجود ہی نہیں رہتا۔

مذکورہ ہندودہشت گردی دراصل کانگریس کی سازش کا حصہ ہے تاکہ ن مسلمانو ں کو بچایا جاسکے جو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں‘‘

وج نے قبل ازیں یہ کہتے ہوئے سرخیاں بٹوری تھے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ گاندھی کے بجائے مودی کو کھادی کے کیلنڈر اور ڈائیرس میں شامل کیاگیا ہے کیونکہ وہ ’’ زیادہ مشہور نام ہے‘‘۔

کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے یہ کہتے ہوئی وج کے بیان کا مذاق آڑایا کہ ’’ ہاں وہ صحیح کہتے ہیں وہ دراصل‘ سنگھی دہشت گردی ہے‘‘ اور ’’ ہندودہشت گردی ‘‘ نہیں ہے۔