چند ی گڑ۔ ڈیرا سچاسودا چیف گرومیت رام رہی سنگھ انسان گروپ کا نہ صرف سربراہ تھا بلکہ وہ ایک کروڑ پتی بھی تھا‘ اس بات کا ہریانہ حکومت کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔
انڈیاٹوڈے کے مطابق ہریانہ اور پنجاب ہائی کورٹ کوکھٹر حکومت نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق سرسا میں ڈیر ا سچا سودا کی جائیدادیں 1453کروڑ کی ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ ریاست بھر میں ڈیرا کی جائیدادوں کی قیمت1600کروڑ ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رام رہیم کے ڈیرا کی جائیدادوں کی تفصیلات کچھ اس طرح کی ہے۔
ان جائیدادوں کی قیمت کروڑ ہا میں ہے۔
ہریانہ کے ضلع سرسا میں مندرجہ ذیل جائیدادیں جو کروڑ ہا کی ہیں امبالہ 32.20جھاجر29.11فتح آباد20.70جند19.33سونی پت17.75کیتھل 11.16کروکشیتر7.42ہسار7.03کرنال6بہیوانی 3.87یامونہ نگر 3.14پانی پت2.82فریدآباد1.56روہھتک0.47ریوڑی0.37
تاہم مذکورہ اراضیات کی رقم اور زیادہ ہے کیونکہ یہ اندازہ ہریانہ کلکٹر کی جانب سے طئے کی گئی قیمتوں کے مطابق کیاگیا ہے۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اشارہ دیاتھا کہ رام رہیم کو سزاء سنائے جانے کے بعد پنجکولہ میں پیش ائے تشدد کے دوران کئے گئے نقصانات کی پابجائی ڈیرا سچا سودا سے وصولی جائے۔
اس تشدد میں 36لوگوں کی موت اور250لوگ زخمی ہوئے تھے۔
مذکورہ احکامات پنجکولہ کے ایک ساکن کی جانب سے نظم ونسق کو لے کر دائر کردہ ایک پی ائی ایل کے بعد عدالت نے سنائے تھے۔